اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صنعا کے شہریوں کی جانب سے حوثیوں کے مقامی لباس پہننے پر ناراضگی کے اظہار کے بعد آج سے صنعامیں موجود تمام حوثی، سیکورٹی اہلکاروں اور فوج کے لباس میں نظرآئيں گے۔
یمن کی وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ حوثیوں کے ساتھ انجام پانے والے معاہدے کے مطابق ان کے لئے بیس ہزار فوجی لباس مد نظر رکھا گیا ہے۔ درایں اثنا حوثیوں کے سیاسی دفتر کے رکن علی العماد نے کہا ہے کہ حوثیوں کو فوجی لباس پہنانے کا مقصد، صنعا میں حکومتی علامتوں کا تحفظ ہے۔انھوں نے مزيد کہا کہ اس معاہدے کے مطابق کچھ عوامی گروہ جو حوثیوں کے پرچم تلے کام کرتے ہيں، فوجی لباس پہنیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت یمن اور حوثیوں کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ، اس گروہ کے اراکین کے فوج میں ضم ہونے کا مقدمہ ہوسکتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲